چارسدہ: نادرا آفس میں دھماکا، اہلکارسمیت 2 زخمی

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 5 اپريل 2014
لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ، اسکول ٹیچر جاں بحق، ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا

لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ، اسکول ٹیچر جاں بحق، ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا

چارسدہ / کرم ایجنسی / کوہاٹ: نادرا آفس تنگی کے فوٹو سیشن کیبن میں کریکر دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے نادرا اہلکارسمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔

نادراتنگی کے دفتر کے فوٹو سیشن کے کیبن میں پڑے ڈسٹ بن میں نامعلوم افراد نے پٹاخے رکھے تھے جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوگیا،دھماکے کے بعد دفتر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے نادرا اہلکار فدا گل اورایک بچہ زخمی ہوگیا،دھماکے کے بعد اے سی تنگی افسر علی شاہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی تنگی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ دھماکے کا مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلا نا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کی لیے خاکروب امین اللہ اور گیٹ کیپر سیکیورٹی اہلکار عثمان کوگرفتارکرلیا۔ دوسری جانب کوہاٹ پولیس نے ایک مرتبہ پھر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔