- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے سابق ایم این اے ناصر خان کے گھر پر دستی بم حملہ
پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے گھر پر نامعلوم ملزمان سے دستی پھینک دیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود ناصر خان موسی زئی کے حجرے پر کسی نامعلوم ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی خان اور ایس ایچ او انقلاب مسعود خان اور بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے بی ڈی یو نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور قریب کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کی خاطر اہم شواہد کی روشنی میں مختلف زاویوں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ قریبی علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔