پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے سابق ایم این اے ناصر خان کے گھر پر دستی بم حملہ

احتشام خان  اتوار 8 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے گھر پر نامعلوم ملزمان سے دستی پھینک دیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود ناصر خان موسی زئی کے حجرے پر کسی نامعلوم ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی خان اور ایس ایچ او انقلاب مسعود خان اور بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے بی ڈی یو نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور قریب کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کی خاطر اہم شواہد کی روشنی میں مختلف زاویوں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ قریبی علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔