- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بین اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
- پراکسی ثابت کریں،فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ جج کو پھر چیلنج
- پاکستان میں پروگروتھ فلیٹ ٹیکس پالیسی کے نفاذ کی ضرورت
- پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ایرانی میڈیا
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
عامر خان کی بیٹی آئرا کی شاہی شادی کیلئے 176 کمرے بُک
راجستھان: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے 176 کمرے بُک کروالیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کیے جس کے بعد اب اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 8 سے 10 جنوری تک راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجھستان میں آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شاہی انداز میں شادی ہوگی، اس دوران دونوں کے مذاہب کے مطابق رسومات ہوں گی جبکہ عامر خان اپنی بیٹی کی شادی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج 5 جنوری کو اپنے خاندان کے ہمراہ اودے پور پہنچیں گے۔
آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اودے پور کے تاج اراولی ہوٹل میں 176 کمرے بک کرائے گئے ہیں، اس شاہی شادی میں تقریباً 250 افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بالی ووڈ ستارے اور معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب آئرا خان اور نوپور شیکھرے کا استقبالیہ 13 جنوری کو ممبئی میں ہوگا جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، اکشے کمار، کرینہ کپور، راجکمار ہیرانی، جوہی چاولہ، راکیش اوم پرکاش سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں: عامرخان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تصاویر،ویڈیوز وائرل
واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔
آئرا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی آئرا خان ہیں۔ آئرا خان عامر خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی بیوی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔