عامر خان کی بیٹی آئرا کی شاہی شادی کیلئے 176 کمرے بُک

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جنوری 2024
عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن  میں بندھ گئیں : فوٹو : بھارتی میڈیا

عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں : فوٹو : بھارتی میڈیا

راجستھان: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے 176 کمرے بُک کروالیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کیے جس کے بعد اب اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 8 سے 10 جنوری تک راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد کی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجھستان میں آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شاہی انداز میں شادی ہوگی، اس دوران دونوں کے مذاہب کے مطابق رسومات ہوں گی جبکہ عامر خان اپنی بیٹی کی شادی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج 5 جنوری کو اپنے خاندان کے ہمراہ اودے پور پہنچیں گے۔

آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اودے پور کے تاج اراولی ہوٹل میں 176 کمرے بک کرائے گئے ہیں، اس شاہی شادی میں تقریباً 250 افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بالی ووڈ ستارے اور معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئرا خان اور نوپور شیکھرے کا استقبالیہ 13 جنوری کو ممبئی میں ہوگا جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، اکشے کمار، کرینہ کپور، راجکمار ہیرانی، جوہی چاولہ، راکیش اوم پرکاش سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: عامرخان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تصاویر،ویڈیوز وائرل

واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

آئرا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی آئرا خان ہیں۔ آئرا خان عامر خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی بیوی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔