- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
کورنگی میں نجی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنیوالے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نجی املاک پر قبضہ کے الزام میں گرفتار قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور پولیس کو تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان عابد حسین ولد اسد ،کامران ولد عبد الحمید ،نوید ولد سعید احمد ، سید نعمان علی ولد سید خورشید علی،سلمان ولد لیاقت علی ،سید غلام حسین ولد میر نور محمد قاسم،عبدالسبحان ولد کالوخان اور محمد رضوان قریشی ولدعبدالرزاق قریشی 6 جنوری کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع 17 ایکڑ نجی اراضی میں داخل ہوئے اور املاک کی دیوار توڑ کر ناجائز قبضہ کی کوشش کی۔
ملزمان نے مدعی مقدمہ کو ہراساں کیا ،دھمکیاں دیں ، حبس بے جا میں رکھا اور بلوہ و ہنگامہ آرائی کی، پولیس نے مدعی کے رجوع کرنے پر موقع واردات سے 8 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جبکہ 5 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورنگی میں 17 ایکڑ زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، 8 ملزمان گرفتار
پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات147٫148٫506٫504,427,448اور 342 کے تحت مقدمہ قائم کرکے ایف آئی آر درج کرلی تھی۔
اتوار کو زمان ٹاؤن تھانے سے تعلق رکھنے والے تفتیشی افسر اے ایس آئی صلاح الدین نے قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے عابد حسین سمیت 8 ملزمان کو سٹی کورٹ میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ذبیح اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کے خلاف قانون و ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور تفتیشی افسر کو اپنی تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔