- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدوفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
پنڈی میں نوجوان لڑکی کے قتل کا معمہ حل، مالک مکان قاتل نکلا
راولپنڈی: مارٹ پر کام کرنے والی بائیس سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا، مالک مکان ہی قاتل نکلا جس نے گیس اور بجلی کے بلوں کے تنازع پر قینچی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ پیرودھائی میں شہری زریز جمشید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی بائیس سالہ بہن مسماة حفضہ جمشید دس ماہ سے ایک مارٹ پر راولپنڈی میں کام کرتی تھی جس نے ڈھوک نجو پل پیرودھائی کے پاس ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا جو اکیلی رہتی تھی، ہمشیرہ 3 مارچ کو گاؤں سے واپس راولپنڈی آئی جس کا تین دن قبل فون نمبر بند مل رہا تھا۔
بھائی نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ حفضہ جمشید قتل ہوئی ہے اطلاع پا کر ہسپتال پہنچے تو بہن حفضہ جمشید کی نعش ہسپتال میں پڑی تھی جس کو گردن پر بائیں طرف کسی نوکیلی چیز سے زخم لگے ہوئے تھے قوی یقین ہے کہ میری بہن کو تنویر اور مسماة نور نے باہم صلاح مشورہ ہو کر قتل کیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ قتل میں نامزد ملزمان ملوث نہیں بلکہ مالک مکان عبدالواحد ملوث ہے جس نے بجلی گیس کے بلوں کے لین دین کے تنازے پر تلخ کلامی کے دوران قینچی کے وار کرکے حفضہ کو قتل کردیا۔
پیرودہائی پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عبدالواحد کو گرفتار کیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے قلیل وقت میں اندھے قتل کا کیس حل کرکے سفاک قاتل کو گرفتار کرنے پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرو دہائی پولیس کو شاباشی دی ہے اور کہا ہے کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔