- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
لاہور؛ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والا فائرنگ سے زخمی
لاہور: اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عامر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔
اہل خانہ کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان
پولیس علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش کر رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عامر بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث تھا۔
پولیس نے بھائی جنید سرفراز کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا کہ دو حملہ آوروں نے عامر کو تین گولیاں ماریں۔ ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو 1990ء میں لاہور اور فیصل آباد میں بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس میں 14 پاکستانی شہید ہوگئے تھے۔
سربجیت سنگھ کو 26 اپریل کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سربجیت سنگھ قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم
سربجیت پر حملہ کرنے والے قیدیوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی دہشت گرد نے کئی معصوم پاکستانیوں کی جان لی تھی اس لیے انہوں نے اس پرحملہ کیا۔
عامر تانبا اور مدثر پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم سیشن کورٹ نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو بری کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔