- شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
- کراچی میں کال سینٹر کے فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق
- پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی
- ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد
- بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلیے مقرر
- حکومت سندھ کا صوبے بھر میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ
- ٓآرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
- کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی
- پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- فرانس میں نفرت آمیز سلوک؛ مسلمان دوسرے ممالک منتقل ہونے پر مجبور
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
- اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 342 پوائنٹس پربند
- کاربن کشید کر کے توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں ایجاد
- موسمیاتی تغیر سے انسانی دماغ پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں
- رواں مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا
- آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان
- 4 دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا؛ ملزم گرفتار
- وزیراعلیٰ کے پی کی وفاق کو پھر دھمکی، واجبات اور لوڈشیڈنگ مسائل حل کرنے کیلیے 15 دن کا الٹی میٹم
کفایت شعاری: پنجاب کے ایک وزیر کیلیے 5 کروڑ روپے سے تین گاڑیاں خرید لی گئیں
لاہور: حکومت جہاں ایک طرف کفایت شعاری کے دعوے کررہی ہے وہیں پنجاب کے ایک صوبائی وزیر کے لیے پانچ کروڑ روپے مالیت کی تین گاڑیاں خرید لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ کے لئے تین نئی گاڑیاں خریدے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے بینک اکاؤنٹ سے تین مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم نکلوائی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب شواہد کے مطابق پہلی ٹرانزیکشن 3 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی گئی، دوسری ٹرانزیکشن ایک کروڑ 50 لاکھ جبکہ تیسری ٹرانزیکشن جو سردار رمیش سنگھ کے پرائیویٹ سیکریٹری علی سلطان بٹ نے کروائی ہے وہ دوکروڑ روپے کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 3 اپریل کو اسلام آباد میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اجلاس میں نئی گاڑیاں خریدنے اور زمان پارک لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی ایک کوٹھی پربندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کی تجاویز دی گئی تھیں جسے چیئرمین بورڈ نے مسترد کردیا تھا تاہم اس کے باوجود نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے خطیر رقم بینک اکاونٹ سے نکلوائی گئی ہے۔
پاکستان بھرمیں موجود سکھوں کے مقدس مقامات اور گردواروں میں عقیدت مندوں اور یاتریوں کی طرف سے دیئے جانے نذرانے کی رقم پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جاتی ہے کسی بھی قسم کی خریداری کے لئے کمیٹی اور بورڈ سے اجازت لینا ضروری ہے تاہم ان گاڑیوں کی خریدار ی کے حوالے سے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے متعدد اراکین بھی لاعلم ہیں کہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری کس کی طرف سے کب دی گئی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ارشد فرید اور سردار رمیش سنگھ سے اس حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا کہ نئی گاڑیاں خریدنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ اور اس کی منظوری کس نے دی ؟ لیکن دونوں شخصیات نے کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری طرف متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری میں کوئی قانونی اور آئینی خلاف ورزی نہیں کی گئی، پہلے بھی پربندھک کمیٹی کے لئے گاڑیاں خریدی جاتی رہی ہیں، نئی گاڑیاں کسی ایک فرد کے لئے نہیں بلکہ کمیٹی کے لئے خریدی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔