- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
![کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، وزیرِ ٹرانسپورٹ](https://c.express.pk/2024/05/2637134-sharjeelmemon-1714900502-348-640x480.jpg)
کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، وزیرِ ٹرانسپورٹ
کراچی: وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باتوں سے نہیں عملی طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، ریڈ لائن بہت اہم منصوبہ ہے، حکومت کام کررہی ہے اور کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے، کنٹریکٹر ہمارے ساتھ مل کر دن رات کام کریں گے، ایک سال کا کام چھ ماہ میں اور چھ ماہ کا کام تین ماہ میں مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، پیپلز پارٹی ملک کی بہتری کے لیے ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ریڈ لائن منصوبے کی لاگت پر کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک مل کر نظر ثانی کررہے ہیں، لاگت میں تبدیلی کنسلٹنٹ کی مرضی اور مشاورت سے ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو معصوم بچوں اور بہنوں کو عمران خان نے استعمال کیا، یہ سبق ہے جو بھی لیڈر تشدد کی بات کرے اس کی بات نہ سنیں، کسی وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے تو وہ اپنے لیڈر کا حشر دیکھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔