- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی شروع
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
اسلام آباد: پاکستان کی نامور کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لیا، جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں اور مختصر مدت میں یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ بنایا۔
ایکسپریس کے مطابق نیپال سے موصول اطلاعات میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی نے نیپال کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9:35 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 8:50 بجے) دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ مکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئجیں۔
نائلہ کیانی نے امیجن نیپال سے شیرپا گیلگن ڈائی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر قدم پر نائلہ کی حمایت کی اور اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں، جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں مختصر مدت میں سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔
پاکستان میں تعینات نیپال کے سفیر تاپش ادیکاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی کوہ پیماوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنا سکتے ہیں، پاکستان ہمارا دوست ملک ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوہ پیما خداد صلاحتیوں کے مالک ہیں، نائیلہ کیانی پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، ہم پاکستانی کوہ پیماوں کو تربیت فراہم میں معاونت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔