- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
سرتاج عزیز کا دورہ کابل، اشرف غنی، عبداللہ سے ملاقاتیں، پاکستان آنے کی دعوت
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی وخارجہ امور سرتاج عزیز نے اتوار کو وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی نمائندے کے طور پر کابل کاایک روزہ دورہ کیا اور نومنتخب افغان صدر اشرف غنی وچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کرکے انھیں وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔
اشرف غنی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان آئیں گے۔ ملاقات کے دوران افغان صدراشرف غنی نے اس بات پرزور دیاکہ یہ تاریخی موقع ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کو باہمی مفادپر مبنی پارٹنرشپ میں تبدیل کیا جائے۔ میں چاہوں گاکہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اپنا وژن شیئر کروں۔ سرتاج عزیز نے اشرف غنی کو افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی اور قومی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی۔
مشیر خارجہ نے سیاسی، سیکیورٹی اوراقتصادی شعبوںمیں باہمی رابطوں کیلیے دوطرفہ میکنزم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گا۔ افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے بھی سرتاج عزیزسے ملاقات میں اس بات پر زور دیاکہ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔
مشیر خارجہ نے کابل میں قیام کے دوران افغان وزیر خارجہ ضرار احمد عثمانی اور مشیر قومی سلامتی حنیف اتمارسے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ وعلاقائی امورکے علاوہ افغان صدر کے دورہ پاکستان کی ابتدائی تیاریوں پر گفتگو کی گئی۔ این این آئی کے مطابق سرتاج عزیز نے افغان صدر کو وزیراعظم نواز شریف کا خط بھی پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔