- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
سارک کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات
کھٹمنڈو: نیپال میں ہونے والی 18ویں سارک کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
18ویں سارک کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن نیپال کے پر فضا مقام ’’دُھلی کھیل‘‘ پر سارک ممالک کے سربراہان اور شرکا کے اعزاز میں خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر رکن ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی رسمی علیک سلیک ہوئی، اس دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی تاہم دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سے گریز کیا۔
بعد ازاں اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ نیپالی حکومت اورعوام کی بھرپور مہمان نوازی پر ان کے شکرگزار ہیں، کانفرنس ترقی اور خوشحالی کے لئے منصفانہ اور مساویانہ شراکت کےعزم کا اعادہ ہے، انہوں نے کہا کہ 19ویں سارک سربراہی کانفرنس 2016 میں اسلام آباد میں ہوگی جس میں وہ رکن ممالک کے تمام سربراہان کی آمد کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔