- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- فلسطینی نسل کشی ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی؛ عالمی عدالت میں سماعت
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
کراچی سپرہائی وے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی
کراچی: سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر بس کراچی سے شکارپور جارہی تھی کہ سپر ہائی وے سے چند کلو میٹر دور کاٹھور لنک روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے اس کا تصادم ہو گیا جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے جن میں سے چند جان بچانے میں کامیاب ہوئے لیکن متعدد افراد اندر پھنسے رہ گئے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا جب کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔
جناح اسپتال کی شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث شناخت کے قابل نہیں ہیں جن کی شناخت ڈی این کے ذریعے کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔