- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
پاکستان سیکریٹری خارجہ ملاقات میں حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھے، بھارتی حکام
نئی دلی: بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ہی بھارتی حکام نے اس کے نتیجے میں کسی حیران کن نتائج سامنے آنے کی توقع نہ رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کا دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد وہاں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس پر تبادلہ خیال کرنا ہے تاہم اس دورے کے نتیجے میں کسی بھی حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھی جائے۔
بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ کہ پاک بھارت مذاکرات کا فی الحال دوبارہ ٹریک پر آنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سیکریٹری سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کسی ڈرامائی نتائج کی توقع کرنا حیران کن ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد طے شدہ سیکریٹری خارجہ کی ملاقات منسوخ کردی تھی جس کے بعد اب یہ ملاقات 3 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے جبکہ پاکستان آئندہ سال ہونےوالی سارک ممالک کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔