حلقہ این اے 137 ننکانہ 3 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

آئی این پی  اتوار 15 مارچ 2015
این اے 137 ننکانہ کی نشست سابقہ ایم این اے رائے منصب علی کھرل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

این اے 137 ننکانہ کی نشست سابقہ ایم این اے رائے منصب علی کھرل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

سانگلہ ہل: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 ننکانہ 3 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

حلقہ این اے 137 ننکانہ میں (ن) لیگ کی شذرہ منصب، پیپلزپارٹی کی شاہ جہاں بھٹی اور تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ابرار شاہ مد مقابل ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے رینجرز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 137 ننکانہ کی نشست سابقہ ایم این اے رائے منصب علی کھرل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔ (ن) لیگ نے رائے منصب علی مرحوم کی صاحبزادی ڈاکٹرشذرہ منصب کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ شاہ جہاں بھٹی سابق ایم پی اے ہیں اور سید ابرار شاہ پہلی مرتبہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔