- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
پولیس کے سامنے 2 افراد کو زندہ جلا دینا ریاست کی ناکامی ہے، ایکسپریس فورم
لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف اقلیتوں کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔
سانحہ یوحنا آباد کے ردعمل میں جو کچھ ہوا اس پر ہمارے سر شرم سے جھکے ہوئے ہیں، لوگوں کو زندہ جلانا انتہائی افسوسناک امر ہے، ہمارے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر ذمے داروں کی نشاندہی کرے گی جنھیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، ابتدائی تحقیقات میں اس سانحے کے تانے بانے واہگہ بارڈر حملے سے ملتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’سانحہ یوحنا آباد ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھونے کہا کہ ایک 2 روز میں اہم پیش رفت ہوگی، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سفارش کی ہے کہ حملہ آوروں کو روکنے والے 2 مسلمانوں اور 2 مسیحیوں کو ستارہ جرأت اور 25,25 لاکھ دیا جائے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شیعہ سنی، مسلم عیسائی فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے، پولیس کے سامنے 2 لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا، اس سے ریاست کی ناکامی سامنے آئی ہے، پنجاب کا کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ناکام ہوچکا ہے، پادری شاہد معراج نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ کسی گروہ مذہب یا فرقے کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا مسئلہ ہے اور ایسی کارروائیاں پاکستانی قوم میں دراڑ ڈالنے کی سازش ہیں، ہماری ترجیحات درست نہیں ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا پولیس اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ اس سے 2 افراد کو چھین کر زندہ جلا دیا گیا، سول سوسائٹی کی نمائندہ آمنہ ملک نے کہا کہ مذہبی انتہا پسند تنظیمیں ہمارے ملک میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اب ہم مزید دہشت گردی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔