- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
حکمران کرپشن چھپانے کیلیے مارشل لا سے ڈرارہے ہیں،عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ موجودہ وزیراعظم کوبچانے یانیاوزیراعظم لانے کے بجائے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات کرائے جائیں۔جب بھی آزاد عدلیہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہیں توکرپٹ حکومت ملک میں مارشل لا کا ڈھنڈورا پیٹ کر عوام کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہے ملک کودہشت گردی سے نکالنے کے لیے ہمیں امریکی نام نہادجنگ سے نکالنا پڑے گا۔
نوازلیگ وکٹ کے دونوںطرف کھیلتی ہے اور عوام کوپچھلے چارسال سے بیوقوف بنارکھاہے نواز شریف اور زرداری اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ توہین عدالت کا قانون سیاستدانوں کو بچانے کے لیے لایا گیا۔
عدالتی حکم پرعمل نہ کرنا ملک کے لیے خطرناک ہوگا انھوں نے سیاستدانوں کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے ڈاکوئوںمیںبھی بہت ٹیلنٹ ہے آصف زرداری میں بھی اس لحاظ سے بے پناہ ٹیلنٹ ہے جنھوںنے اپنی چوری بچانے کے لیے نا صرف این آراو اور توہین عدالت جیسے قانون بنائے بلکہ نواز شریف کو بھی اپنی ذہانت کی وجہ سے سیاست میں مکمل طور پرناکام بنا رکھا ہے ۔
محض زرداری کی 600کروڑ کی کرپشن چھپانے کے لیے ملک میں افراتفری کی فضا پیدا کررکھی ہے ۔ ملک کسی غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ تحریک انصاف بر سراقتدارآکر پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لے کر آئے گی اور انھیں معاشرے میں باوقار مقام دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔