- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہ رہے شخص کو اپنے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملہ، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک، پولیس
کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بن قاسم پولیس اسٹیشن سے قائد آباد پولیس اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئے جہاں سفید کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا تاہم ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے جس کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق راؤ انوار گزشتہ روز قتل کیے جانے والے ڈی ایس پی فتح محمد پر حملے کی جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے جارہے تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے بعد ایس ایس پی کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس نتیجے میں حملہ آور فرار ہوئے تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا گیا اور گلشن حدید میں کچے کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں راؤ انوار پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے سے ایک گاڑی تین موٹرسائیکلوں اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ایس پی راؤ انوار نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کا تعلق ایم کیوایم سے ظاہر کرتے ہوئے ان کے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔