- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
چوہدری شجاعت حسین گرینڈ الائنس کے لئے ایک مرتبہ پھرسرگرم
کراچی: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین گرینڈ الائنس کے لئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور وہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کراچی پہنچنے پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن اپنا کردار درست طریقے سے ادا نہیں کر رہی اس لئے مسلم لیگ کو اکھٹا کرنے کے لئے سرگرم ہیں تاکہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے جب کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد صرف بلدیاتی انتخابات کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی 3 وکٹیں گرا چکے ہیں اس لئے ذاتی خیال ہے کہ انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیئے۔
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن سب کو نظر آرہا ہے اور دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جاری آپریشن سے ملک بھر میں واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے تاہم کرپشن کے خلاف چاروں صوبوں میں بلاامتیاز آپریشن ہونا چاہیئے جب کہ شہر قائد میں مجرموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں اگر کسی جماعت کو آپریشن پر اعتراض ہے تو اس کی بات سننی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں بڑے اچھے اور پڑھے لکھے لوگ بھی موجود ہیں اور امید ہے کہ ان کے استعفے واپس ہو جائیں گے اور اگر پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔