- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
بہاولپور میں سزائے موت کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
بہاولپور: ملک میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور میں سزائے موت کے 3 مجرموں محمد بوٹا، محمد خان اور فقیر کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔
مجرم محمد بوٹا نے 2003 میں 2 لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب کہ محمد خان نے 1995 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
مجرم فقیر امام مسجد تھا اور اس نے 2004 میں اپنے 11 سالہ شاگرد کے ساتھ بد فعلی کی اور پھر اسے قتل کر کے لاش دفنا دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قتل کے 2 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 300 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔