- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
جامشورو میں کارروائی کے دوران بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، سی ٹی ڈی
کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں موجود دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاڑکانہ نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں بم بنانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ فیکٹری میں موجود چند مبینہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا جہاں سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ فیکٹری میں بم بھی بنائے جاتے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں بم بنانے کے آلات اور 100 کلوگرام آر ڈی ایکس برآمد ہو ا ہے جب کہ حراست میں لیے گئے افراد سے ابتدائی تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد پورے سندھ اور خصوصاً کراچی میں بڑے پیمانے پر بدامنی کا منصوبہ بنا چکے تھے اور عنقریب اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔