- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
ترکی میں جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے شوق میں 2 نوجوان موت کے گھاٹ اترگئے
انقرہ: ترکی میں جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے جنون نے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
سیلفی لینے کے جنون اور اس کے بعد اُسے سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے شوق نے ہر شخص کو پاگل بنا رکھا ہے اوراس جنون کو منطقی انجام دینے کے لیے نہ تو عمر کی تمیز رہی اور نہ جگہ کی۔ لہٰذا بعض اوقات ’’مثالی سیلفی‘‘کا شوق جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ترکی میں 2 نوجوانوں کے ساتھ ہوا جہاں جہاز کے سامنے سیلفی کے شوق نے نوجوانوں کی جان لے لی۔
ترکی کے جنوب مشرقی علاقے کے ایئرپورٹ میں 17سالہ محمد بوزکرت اور 19 سالہ کگلر سواسی اپنے 3 دیگر دوستوں کے ساتھ جہاز کے سامنے سیلفی لینے کے لیے بیٹھ گئے کہ اسی دوران ایک ٹرک نے 2 لڑکوں کچل دیا تاہم باقی 3 لڑکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام نوجوان نشے کی حالت میں تھے اور ٹرک ڈرائیور اندھیرا ہونے کے باعث انہیں دیکھ نہیں سکا۔
واضح رہے کہ سیلفی کے اس بڑھتے ہوئے خطرناک جنون کے باعث سال 2015 میں 12 سے زائد افراد خطرناک طریقے سے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔