- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی سربراہی میں حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ مذاکرات کراچی میں وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کے گھر پر ہوئے جس میں سینٹر نہال ہاشمی، چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ ، صفدر انجم ، ناصر جنجوعہ ، شمیم اکمل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ فلائٹ آپریشن جلدسےجلد شروع کیاجاسکے لہذاجوائنٹ ایکشن کمیٹی سےآپریشن شروع کرنے کا کہا ہے لیکن اصل مذاکرات فلائٹ آپریشن بحال ہونےکےبعدہوں گے۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا تھا پہلی بار حکومتی وفد سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے لہذا مشاورت سے مسئلہ حل کریں گے جب کہ ہم نے اپنی تمام باتیں وزیر مملکت کے سامنے رکھ دی ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے 4 لاپتہ افراد کوفوری بازیاب کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہےکہ ہمارے مسافر پریشان ہیں لیکن جب تک ہم کسی حتمی نتیجےپرنہیں پہنچیں گےفضائی آپریشن بندرہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔