- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
ملزمان کی گرفتاری میں پیشرفت سے جلدآگاہ کرینگے،رینجرز ترجمان
کراچی: پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا ان کی شناخت کے بارے میں پیش رفت ہو گی تو میڈیا کے ذریعے سامنے لائیں گے۔
جبکہ سی آئی ڈی اور ایف سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم منظر عام پر اس لیے نہیں لائیں گے کہ اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان میجر سبطین نے ایکسپریس کو بتایا کہ خودکش بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا ان کی شناخت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا تاہم اس وقت بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن سندھ فیاض خان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف پہلوئوں پرتفتیش کر رہے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ جس کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی اس کے قید کارندوں اورگزشتہ سالوں جیل سے رہا ہونے والوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں جن لوگوں کو حراست میں لیا جاتا ہے انھیں بھی خفیہ مقام پر لے جا کر تفتیش کی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مقدمے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی بتانے کا مقصد ملزمان کو ہوشیار کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔