- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
واٹس ایپ کھولے بغیر کال کرنے کی سہولت
واٹس ایپ انتظامیہ ایک بار پھر ایک قدم آگے رہتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے کال بیک کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو ایپلی کیشن کھولے بغیر کال کرسکتے ہیں۔
میسجنگ ایپلی کیشنز کے مابین ایک دوڑ جاری ہے۔ سب کا مقصد بالکل واضح ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر انھیں اپنے ساتھ جوڑے رکھنا ہے۔ اسی سلسلے میں واٹس ایپ میں نت نئے فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں محفوظ روابط کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر دیا گیا اور ٹیکسٹ کو فارمیٹ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا۔ اب نئی خبر کے مطابق یہ مقبول ترین سروس اگلے چند ہفتوں میں کال بیک اور زپ فائل شیئرنگ کا فیچر شامل کرنے جا رہی ہے۔
واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ورژن میں ’’کال بیک‘‘ فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ایپلی کیشن کھولے بغیر کال کر سکیں گے۔ اس کے لیے نوٹی فکیشن کے حصے میں واٹس ایپ کی مس ہو جانے والی کالز کے ساتھ ’’کال بیک‘ ‘ کا بٹن مہیا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وائس میل کا فیچر بھی زیر غور ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین وائس میلز ریکارڈ کر کے دوسروں کو بھیج سکیں گے۔
گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے فائل شیئرنگ کی سہولت بھی پیش کی تھی جس کے ذریعے میڈیا فائلز کے علاوہ ڈاکیومنٹس کا بھی تبادلہ کیا جا سکتا تھا لیکن اب کی بار واٹس ایپ میں زپ فائل شیئرنگ لانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی فولڈر کو زپ کر کے باآسانی کسی کو بھیج سکیں گے اور اسی طرح زپ فائلیں وصول بھی کر سکیں گے۔ یہ نئے فیچرز یقیناً زبردست اقدام ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔