- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
- عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
وزیراعظم کا لندن سے حکومتی امور چلانے کا فیصلہ، اقتصادی کونسل اور کابینہ کا اجلاس طلب
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے ہی حکومتی امور چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہوں نے پیر کو اقتصادی کونسل اوروفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس طلب کرلیا اور اس کی صدارت وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کےمطابق وزیراعظم نے لندن سے ہی حکومتی امور چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم لندن سے ریاستی امور کی نگرانی کررہے ہیں اور ان کی معاونت پرنسپل و ملٹری سیکریٹری کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ریاستی امور چلانے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہورہی، روز مرہ کے ملکی معاملات چلانے میں کسی بھی طرح کا تعطل نہیں، وزیراعظم وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں جب کہ انہیں ملکی حالات سے بھی مکمل طور پر آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پیر کو قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ویڈیولنک پر ہی آئندہ بجٹ کی بھی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وفاقی بجٹ 3 جون کو ہی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک پراجلاس کی صدارت کریں گے جس کے انتظامات اور حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی امور سے متعلق اہم قانونی وآئینی امور بھی زیرغور آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔