- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
بنوں سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار؛ بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد
بنوں: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جب کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جب کہ مسلح دہشت گرد زیت اللہ عرف زیتولے کو بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیا جو خالی مکان میں موجود تھا۔ دہشت گرد سے کلاشنکوف، بارود سے بھری بالٹی، پرائماکارڈ، سیفٹی فیوزاورڈیٹونیٹربرآمد کئے گئے جب کہ بالٹی میں نصب کیا جانے والا 2 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیاہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے شہریار کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھا تھا، گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک امیر سلطان کا بیٹا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم اورمنظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے، دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے گرفتاردہشت گرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔