- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
عزیربلوچ کو مسلسل عدالت پیش نہ کرنے پر فاضل جج برہم، اگلی سماعت میں ہرصورت پیش کرنے کا حکم
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عزیربلوچ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر آئندہ سماعت کے لئے ملزم کے خلاف پروڈکشن آرڈر جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردارعزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت ملزم عزیر بلوچ کے خلاف لیاری کے نبی بخش تھانے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق تھی لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم عزیر بلوچ کو ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہ کرنے کی معذرت کی گئی جس پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
عدالت نے تفتیشی افسر کو عزیر بلوچ کے حوالے سے مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیا ہے تاکہ ملزم کو آئندہ سماعت میں عدالت کے روبرو لازمی پیش کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو گرفتاری کے بعد 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا تھا اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سماعت میں بھی تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں ملزم عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ کی طبعیت کی خرابی کا بتا کر معذرت کرلی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوا کرکروڑوں کمائے ، عزیر بلوچ کا انکشاف
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔