- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اگر جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جرمنی
- امریکا نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں برتری حاصل کرلی
- تجاوزات آپریشن، اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل، عامر مغل گرفتار
- داسو حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلیے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان
- قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
- کراچی سے بھارتی خفیہ ادارے را کے مزید دو تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
- کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
- متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار
- عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
- ہم نے کشکول توڑ دیا ہے، قومیں محنت ولگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم
- اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی
- آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان آئے گی
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
جمال شاہ نے کامیڈی فلم بنانے کی تیاری شروع کردی
لاہور: سنیئر اداکار وہدایتکار جمال شاہ کامیڈی فلم بنائیں گے۔ تفصیل کے مطابق جمال شاہ نے سوات میں دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام ہیروز پر بنائی جانے والی فلم ’’ریونیج آف ورتھ لیس‘‘ سینماؤں میں زیرنمائش ہے۔ان کی اس کاوش کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے موضوع پر ایک کامیڈی فلم بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے اسکرپٹ سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے جمال شاہ نے’’ نمائندہ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور کامیڈی فلم سمیت تین پراجیکٹس پر کام ہورہاہے ۔
جمال شاہ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ فلم بین پردہ اسکرین پر تفریح کے ساتھ کچھ اچھا پیغام بھی لے کرجائیں۔ فلم انٹرٹین کے حوالے سے مقبول میڈیم ہے اس کے ذریعے بہت کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’ریونیج آف ورتھ لیس‘‘ کو بیرون ممالک میں نمائش کرنے کے ساتھ مختلف فیسٹیولز میں بھی بھیجا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔