- "کھلاڑیوں کو نہیں، قوم کو ڈنر دیں" مداح ناراض
- کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان
- لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک
- سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
- ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید
- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اگر جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جرمنی
![جرمن چانسلر کے ترجمان نے تصدیق کردی—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643658-image-1716493596-225-640x480.jpg)
جرمن چانسلر کے ترجمان نے تصدیق کردی—فوٹو: فائل
برلن: جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرنینشل کریمنل کورٹ(آئی سی سی) کی جانب سے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبر سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی اور اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی میں داخلے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔
جرمنی کا بیان برلن میں اسرائیلی سفیر رو پروسور کی جانب سے جرمنی کو آئی سی سی کا مذکورہ فیصلہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل برطانوی پروسیکیوڑ کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع یووا گیلینٹ کے ساتھ ساھ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع کرنے اور اس دوران بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ حماس کے سربراہ کے وارنٹ بھی جاری کردیے تھے۔
آئی سی سی کے اس فیصلے پر دنیا بھر سے ملاجلا ردعمل سامنے آیا تھا، برطانیہ نے اس سے غیرموزوں اور امریکی صدر جوبائیڈن نے اس سے اشتعال انگیز قرار دیا تھا جبکہ کئی ممالک کے سربراہان نے تفتیش کی حمایت کردی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں غزہ میں اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 35 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 15 ہزار بچے شامل ہیں جبکہ 79 ہزار 990 فلسطینی زخمی اور 10 ہزار لاپتا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔