- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون کے ذریعے معاشی اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدل دے گی۔
وسط ایشیائی ممالک کی علاقی تنظیم کاریک کے 15 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاریک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش کیا گیا، توانائی، تجارت اور ٹرانسپورٹ میں کاریک کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقی تعاون کے ذریعے معاشی اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہیں، رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاریک ملکوں میں اہم ادارہ ہے جب کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لیے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاریک ممالک آپس میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تجارت میں تعاون کر سکتے ہیں، کاریک وسط ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، کاریک رکن ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم فورم ہے۔ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ کاریک تنظیم میں پاکستان، افغانستان، آزر بائیجان، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں 10 ممالک کے 200 مندوبین شریک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔