- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔