- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کیخلاف ادویہ ساز کمپنیوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال
ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بھر میں ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ڈرگ رولز میں تبدیلی کے خلاف فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن، کیمسٹ ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لئےشٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ، بھکر، چیچہ وطنی سمیت پنجاب بھر میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پنجاب فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن سے اظہار ہمدردی کے لئے کراچی میں بھی ادویات کے ہول سیلز نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ ایلو پیتھک ادویات کے علاوہ ہومیو پیتھک اور حکمت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ادویہ ساز کمپنیوں کا ہڑتال کا اعلان
فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پنجاب ڈرگ رولز اتھارٹی میں تبدیلی کے قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرے گی اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث گھنٹوں خوار ہونے کے بعد بھی ڈاکٹرز کی لکھی ہوئی ادویات نہیں مل رہیں جس سے مریضوں کی تکلیف میں اضافہ ہو گیا ہے، حکومت پنجاب فوری طور پر ہڑتال کرنے والوں سے مذاکرات کرے تاکہ مریضوں کی مشکلات اور تکالیف کم ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ایک بار پھرہڑتال
واضح رہے کہ گزشتہ روز فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورز مالکان نے پنجاب ڈرگ رولز اتھارٹی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔