پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بارپھرہڑتال کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 دسمبر 2016
ہڑتال کے باعث جناح، جنرل، چلڈرن، گنگارام، میو، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی گئیں: فوٹو: فائل

ہڑتال کے باعث جناح، جنرل، چلڈرن، گنگارام، میو، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی گئیں: فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھرہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پہلے ریلی نکالی اور جب شنوائی نہ ہوئی تو تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں، ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی۔

وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

لاہور کے علاوہ فیصل آباد اورملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کردی جب کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کئے جانے تک ہڑتال اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔