- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
قلی کا بیٹا کروڑ پتی بن گیا
بینگلورو: انڈین پریمیر لیگ میں انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے بھی جگہ بنالی جسے کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا ہے۔
انڈین پریمیئرلیگ کے 2017 کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں مختلف ٹیموں نے بڑے بڑے نام مہنگے داموں خریدے لیکن مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں تامل ناڈو کے ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلی کا بیٹا بھی شامل ہے جسے کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر تھنگ راسو نٹ راجن کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے انتہائی غریب خاندان سے ہے اور ان کے والد ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کرتے ہیں جنہیں روزانہ 500 روپے اجرت ملتی ہے جب کہ اولاد کا پیٹ بھرنے کے لیے فاسٹ بولر کی والدہ بھی بازار میں گوشت فروخت کرتی ہیں لیکن اب نوجوان فاسٹ بولر کو ان کی صلاحیتوں اور آئی پی ایل نے راتوں رات امیر بنا دیا ہے۔
South Indian spinster T Natarajan will feature in our squad this season. Bought for 3 Cr. Welcome to the Pride boy! pic.twitter.com/VLqGtalBhO
— Kings XI Punjab (@lionsdenkxip) February 20, 2017
تھنگ راسونٹ راجن کی خریداری کے لیے بولی کا آغاز 10 لاکھ سے ہوا تھا لیکن انہیں کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا جو کہ اس فرنچائز کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جب کہ اسی فرنچائز نے انگلینڈ کے کپتان این مورگن کو 2 کروڑ میں خریدا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔