- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی: رینجرز نے کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سفاری پارک سے متصل ایڈوینچر پارک میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر یونی ورسٹی روڈ پر سفاری پارک سے متصل گو ایش ایڈوینچر پارک میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں چھپایا گیا جدید اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز اہلکار تالے کاٹ کر سفاری پارک میں داخل ہوئے، پارک کے اندر گوایش ایڈوانچر پارک کے ٹکٹ کاؤنٹر کے کمرے میں بوریاں پڑی ہوئی تھی جب ان بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں سے بڑی تعداد میں اسلحہ تھا جس میں اے کے 47، دستی بم، ٹی ٹی ، بارودی مواد سمیت بھاری تعداد میں گولیوں کے ڈبے موجود تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس کا گھر پرچھاپہ،بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد
رینجرز نے پارک سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جب کہ رینجرز کی مختلف ٹیمیوں نے پارک کے اصل مالک اور ٹکٹ کی خریدوفروخت والے کاؤنٹر میں موجود افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کے محمد انور اور انبساط ملک نے گو ایش پارک میں اسلحہ چھپارکھا ہے جس پر پارک میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک ایل ایم جی، 16ایس ایم جیز، 6 سیون ایم ایم رائفلز، تین 223 بور رائفلز، 2 ایم 16، ایک ایم پی 5، ایک پش پشا اور 4 دستی بم سمیت 10 بال بم بھی برآمد ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔