کراچی میں پولیس کا گھر پرچھاپہ،بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015
پولیس کے مطابق گولہ بارود مکان میں زیرزمین دفن کیا گیا تھا،پولیس: فوٹو : فائل

پولیس کے مطابق گولہ بارود مکان میں زیرزمین دفن کیا گیا تھا،پولیس: فوٹو : فائل

 کراچی: پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے بڑی تعداد میں بارودی مواد بر آمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھرپرپولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کیا گیا جس میں راکٹ لانچرز، ایس ایم جیز اورہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق گولہ بارود مکان میں زیرزمین دفن کیا گیا تھا تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔