- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ
کراچی: حکومتِ سندھ نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دو مرکزی ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ نے ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے تمام مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امجد صابری اور 4 فوجیوں کے قاتلوں کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا
ملزمان کے خلاف امجد صابری، ملٹری پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے، پولیو ورکرز حملہ کیس سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد صابری کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی جب کہ سماعت میں ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم نہ کی جاسکی۔
یہ بھی پڑھیے: امجد صابری قتل کیس، ملزم عاصم کیپری اور اسحاق کا ریمانڈ دیدیا گیا
واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کو قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو گرفتار کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔