الیکشن میں کامیاب ہوئے تو2سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ،شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
رینٹل پاورپراجیکٹ سےاربوں روپے لوٹے گئے، شہبازشریف فوٹو : فائل

رینٹل پاورپراجیکٹ سےاربوں روپے لوٹے گئے، شہبازشریف فوٹو : فائل

وہاڑی: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا۔ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو2سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وہاڑی کےقریب ٹبہ سلطان پور میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنےکے بعد جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا ، رینٹل پاورپراجیکٹ سےاربوں روپے لوٹے گئے، اجالہ پروگرام سے 2 لاکھ 10 ہزار گھروں کو روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم نے آئندہ انتخابات میں نوازشریف کو منتخب کیا تو 2 سال میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چک نمبر 204 ڈبلیوبی کی کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کےلئے 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان  کیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔