- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
این اے 120 ضمنی انتخاب؛ کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج
لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی نے این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوارکلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے امیدواراشتیاق چوہدری کی جانب سے این اے 120 کے ریٹرننگ افسر کے روبرو درخواست دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے نام پر رجسٹر ہے اور وہ نا اہل ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کا اقامہ ظاہرکیا مگراقامے کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیئرپرسن کا ہے۔
دوسری جانب پی پی پی کے امیدوار فیصل میر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاناما جے آئی ٹی کے مطابق کلثوم نواز لندن کے اثاثہ جات کی براہ راست بینیفشری ہیں لیکن انہوں نے اس کا کاغذات نامزدگی میں تذکرہ نہیں کیا، کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں متعدد باتیں چھپائی ہیں جس کی وجہ سے وہ صادق و امین نہیں رہیں، آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتیں، کلثوم نواز کا تعلق ایک ایسی سیاسی جماعت سے ہے جس کے سربراہ کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے، اس لیے وہ مسلم لیگ ن کا نام استعمال نہیں کرسکتیں، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔ این اے 120 کے ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے کل طلب کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ این اے 120 نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی اور پہلے یہاں سے شہباز شریف کو امیدوار بنانے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم بعد میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔