- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
کوئٹہ دھماکا: ورثا کا ٹارگٹ کلرزکےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہ کرنے تک میتیں دفنانے سے انکار
کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری ہے اورانہوں نےفوج کے ذریعے ٹارگٹ کلرزکےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع نہ ہونے تک میتیں دفنانے سے انکار کردیا ہے۔
کرانی روڈ ہزارہ ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 86 افراد کی لاشیں ہزارہ ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں میں رکھی گئی ہیں جہاں ان کے لواحقین ، کوئٹہ یکجہتی کونسل بلوچستان شیعہ کانفرنس اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے شام 5 بجے سے لاشیں امام بارگاہوں میں رکھ کر ان کے ساتھ دھرنا دےرکھا ہے، دھرنا دینے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
آج صبح ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماؤں نےپریس کانفرنس کے دوران ہزارہ برادری کے قتل عام میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کےلئے حکومت کو48 گھنٹوں کاالٹی میٹم دیا تھا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہزارہ برادری کے قتل عام میں ملوث عناصر کےخلاف 48 گھنٹے میں ٹارگٹڈ آپریشن نہ کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جائےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔