بھارت میں 12 بندر دل کا دورہ پڑنے سے ایک ساتھ ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 12 ستمبر 2017
بپوسٹ مارٹم میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی،ڈاکٹرسنجیوکمار، فوٹو:ڈیلی میل

بپوسٹ مارٹم میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی،ڈاکٹرسنجیوکمار، فوٹو:ڈیلی میل

اتر پردیش: بھارت میں ایک درجن بندر دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ چلے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے بارہ بندروں کو ایک ساتھ مردہ حالت میں پایا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر شیر کی جنگل میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بندروں کا یہ گروپ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہنا ہے کہ بندروں کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اس شبہ کو مسترد کیا کہ بندروں کو زہر دے کریا کسی مشتبہ چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔