- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
الیکشن کمیشن کا انتخابی امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکن کمیشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے مالی اثاثے اور دیگر تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا اور نیب حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابات میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کارکے لئے مشترکہ میکانزم تیار کیا جائے گا اور امیدواروں کے مالی اثاثے اور دیگر تفصیلات عام کی جائیں گی تاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی ہو۔
اجلاس میں دہری شہریت رکھنے والے، ٹیکس چور، قرض معاف کرانے والے اور نیب زدہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔ نیب حکام نے سزا یافتہ افراد کے متعلق معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ مالی اثاثوں کی چھان بین کے حوالے سے ایف بی آر اور نادرا بھی الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی دہری شہریت کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو معلومات فراہم کریں گے۔
اجلاس میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے نادرا، الیکشن کمیشن، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نیب حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔