- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
عوام ایک سندھ اور ایک نظام چاہتے ہیں،معراج الہدیٰ
کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں متنازع بلدیاتی نظام واپس لینے کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی آئینی وجمہوری جدوجہد نے حکمران ٹولے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور شہری اور دیہی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے والی حکومتی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
دیر آید درست آید کے مصداق پیپلزپارٹی نے پہلے اس بل کی حمایت میں جلسے جلوس اور اس کو واپس لے کر’’سو جوتے اور سو پیاز بھی کھائے‘‘ اگر دونوں اتحادی ایک بار پھر دیہی وشہری کی بنیاد پر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام انھیںمسترد کردیں گے ، دونوں اتحادی مستقبل میں ایک بار پھر عوام پر مسلط ہونے کی پیش بندی کررہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام واپس لینے کا حالیہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، پیپلزپارٹی دیہی سندھ کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے مفاد پرستی کا کھیل کھیل رہی ہے، متنازع بلدیاتی نظام کی واپسی نے ثا بت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام ایک سندھ اور ایک نظام چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔