- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
- ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے
- لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت بازیاب ہوگئے، بیرسٹر سیف
- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
عوام اور ادارے مل کر سازشوں کو ناکام بنائیں گے، احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن عوام اور ادارے مل کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں جب کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق دشمن قوتیں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن عوام اور ادارے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کہتی ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہو گا تو اس کا مطلب قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا خاتمہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان قائد اعظم کے خواب کے عین مطابق ملک بنے، یہاں ہر مذہب، نسل اور قوم کے لوگ محفوظ ہوں، علماء برداشت کی تلقین کریں اور اپنا عقیدہ چھوڑو نہ اور دوسروں کے عقیدے کو چھیڑیں نہ کے اصول پر عمل کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔