- یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج
- پاکستان کی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت
- تیسرے بچے کی پیدائش؛ جوز بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے
- کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، مختلف علاقوں میں احتجاج
- ججز کیخلاف شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال
- نیب آرڈیننس کی نئی ترمیم منظور، ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 روز کردی گئی
- رواں سال یوم عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی دیں گے
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی
- بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اچانک بجلی منقطع، ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا
- پاکستان ریلوے میں ساڑھے 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی
- رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج آمنے سامنے؛ خونی جھڑپ
- پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے
- امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے مضبوط پارٹنر ہے، ڈونلڈ بلوم
- رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ
- اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ
- فرانس،اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے رفح پر حملے کی مذمت
- وزیراعظم کا آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
- دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد
- اپوزیشن لیڈر کی قبائل عمائدین کو معاوضہ نہ ملنے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی
کراچی؛ فورسز سے مقابلے میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشتگرد ہلاک
کراچی: رئیس گوٹھ میں رینجرزاور پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پررینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جن میں سے 2 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے، اس گروہ کے سرغنہ کا نام شہر یارالدین عرف ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی تھا۔ یہ انصار الشریعہ کا امیراور تمام دہشتگردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ دوسرا دہشت گرد ارسلان بیگ انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔