- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار
انقرہ: ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا گیا جو بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام نے داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی کے یوم جمہوریہ کی تقاریب پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔
49 مشتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے مبینہ کارندے ترکی کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کو نشانہ بنانا چاہتےتھے۔ ترکی حکام نے داعش سے تعلق رکھنے والے 55 غیر ملکیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران شدت پسند تینظیم داعش کی جانب سے ترکی میں متعدد خطرناک حملے کئے گئےہیں جس میں ایک حملہ استنبول کے نائٹ کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران کیا گیا تھا جس میں 39 افراد مارے گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سے ترکی کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات گئے جس کے نتیجے میں دہشتگرد حملوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔