- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
- بھارت میں بچوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی؛7 نومولود ہلاک
- کراچی؛ سیف سٹی منصوبے کیلیے 3ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض
- غزہ؛ گھات لگائے حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنالیا
- وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق
- بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
- پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید
- شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل
- امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا
- افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
چترال میں آتشزدگی سے پورا بازار جل کر راکھ ہوگیا
چترال: دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے دروش بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خوفناک آتشزدگی سے 70 دکانیں اور تین گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
دکان داروں کے مطابق آتشزدگی سے دکانوں میں موجود ان کا سارا قیمتی سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر نے بازار کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر بھی موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔