- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
اپوزیشن نے فاٹا بل پیش ہونے تک قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا
اسلام آباد: اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات بل پیش کرنے تک قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن فاٹا اصلاحات سے متعلق بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے واک آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا فاٹا میں آئندہ ہفتے ایف سی آر قانون ختم کرنے کا اعلان
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل ہونے تک اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری قوم ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری طرف ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور حکومت اپوزیشن ارکان کے بغیر اجلاس چلا سکتی ہے تو چلا لے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
واضح رہے کہ حکومت نے پیر کے روز فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے اور قبائلی علاقے سے ایف سی آر قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی اور اسمبلی میں مسلسل تین روز سے بل پیش نہیں کیا جارہا جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔